• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھرکی یہودی عبادت گاہوں میں اسرائیل کیلئے دعائیہ اجتماعات

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) دنیا بھر کی یہودی عبادت گاہوں میں اسرائیل کی سلامتی اور تحفظ کے لئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔ایران اور اسرائیل کی جنگ ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور جنگ میں ایران کے جوابی حملوں کے باعث یہودیوں میں تشویش اوربے چینی بڑھ رہی ہے۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نےگزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دنیابھر میں یہودی جماعتیں، عبادت گاہیں، اور ربّی اسرائیل کی سلامتی اور تحفظ کے لیے اجتماعی دعا میں شریک ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیابھرکے یہودیوں، خصوصاً اسرائیل میں مقیم افراد ایران کے جوابی حملوں کے باعث شدیدتشویش کاشکار ہیں اورانہوں نے اسرائیلی ریاست کی سلامتی اور تحفظ کے لیے عبادت گاہوں (سیناگاگز) کا رخ کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید