کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے 5 سال بعد لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا-پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733لاہور سے پیرس کیلئے 276 مسافر کو لے کر گزشتہ روز دن 12 بجے روانہ ہوگئی،پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی ہے،اس پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا جس کے اندرونی حصوں کی مسافروں کی سہولت کیلئے حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی تھی،پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔پہلی پرواز کےمسافروں کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات، چیف آپریٹنگ افسر خرم مشتاق، فرانس ایمبیسی کے ہیڈ آف مشن فرینک آبرے اور ہوابازی کے دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا-