• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے پہلی بارتین ہائی پروفائل پروازوں کی مسقط آمد

کراچی ( افضل ندیم ڈوگر) ایران، اسرائیل جنگ کی وجہ سے کشیدہ صورتحال کےباعث ایران کی فضائی حدود 6 روز سے مسلسل بند ہے، ایسے میں بدھ کی شام 3 مسافر طیاروں نے ایران کی فضائی حدود سے پہلی بار مسقط کیلئے پرواز کی۔ تینوں پروازوں کو دنیا بھر میں ہائی پروفائل کے طور پر دیکھا گیا ۔ ایران میں رجسٹرڈ تینوں طیاروں میں ایک ائر بس اے 340 جب کہ دیگر دو ائربس اے 321 طیارے ہیں جو ایران سے گلف آف عمان کی طرف گئے۔ تینوں طیاروں میں سے ایک نے معراج ائر لائن کی پرواز کے طور پر اڑان بھری جب کہ دو طیاروں کا راڈار پر اسٹیٹس "ایران گورنمنٹ" کے طور پر ظاہر ہوا۔
اہم خبریں سے مزید