• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر موڑ‘ شاپنگ مال میں آگ لاکھوں مالیت کاسامان خاکستر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) راشد منہاس روڈ جوہر موڑ کے قریب واقع معروف شاپنگ مال میں درجنوں دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا‘اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے والی خواتین اور مرد اپنے جان کی پروا کئے بغیر اپنا قیمتی سامان اور نقدی لینے دکانوں میں گھس گئے ، 11 فائرٹینڈر اور 2 اسنار کل کی مدد سے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ، تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ جوہر موڑ کے قریب واقع معروف شاپنگ مال "ملینیئم مال" میںمنگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی اور آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اہم خبریں سے مزید