• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری مراکز میں آتش زدگی ،ناکافی حفاظتی انتظامات کا نتیجہ ہے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے راشد منہاس روڈ پر واقع معروف تجارتی مرکز ملینیم مال میں آتشزدگی اور اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مراکز میں اکثر و بیشتر آتشزدگی کے واقعات کا ہونا ناکافی حفاظتی انتظامات کا نتیجہ ہوتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور شہری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکومت شہر میں آتشزدگی و دیگر ہنگامی حالات سے بچاؤ کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچاؤ ممکن ہوسکے اسکے علاوہ جن لوگوں کا نقصان ہوا انکے لئے امدادی پیکج دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید