• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر ایل کا اپ گریڈیشن کیلئے اطالوی کمپنی سے 60 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اے آر ایل نے اپ گریڈیشن کیلئے اطالوی کمپنی سے 60 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔ اٹک ریفائنری لمیٹڈ (ARL) نے بدھ کے روز اپنی ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے فرنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈیزائن (FEED) اور پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی (PMC) کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اطالوی کمپنی ایس ٹی پی اسٹوڈی ٹیکنالوجی پروجیٹی کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ امریکی ڈالر تک لگایا گیا ہے۔ یہ معاہدہ اے آر ایل کے ویلیو ایڈیشن اور ماحول دوست پیداوار کے ہدف کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایس ٹی پی کے سی ای او کارلو گستاوو لومبارڈی اور اے آر ایل کے سی ای او عادل خٹک نے اپنی اپنی کمپنیوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔
اہم خبریں سے مزید