کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے کہا ہے کہ ہم بطور معاشرہ خواتین کے حقوق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں ، خواتین کے لئے کوٹہ مختص کرنا خواتین کی استعداد کو کم کرنے کے مترادف ہے۔ ایسا ماحول بنانا ہے جہاں خواتین عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن اور سندھ ہائی کورٹ بار کے تحت آٹھویں وومن لاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔