• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض شوگر ملوں کے ٹیکس چوری / ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں ایف بی آر حکام نے انکشاف کیا ہےکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کے باوجود بعض شوگر ملز مبینہ طور پر سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمو د لنگڑیال نے منگل کو کمیٹی کو بتایا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے باوجود بعض شوگر ملز اپنی پیداوار کم ظاہر کرنے کےلیے خفیہ کھانچے لگاتی ہیں اس لیے ان پر ایف بی آر اہلکاروں کی تعیناتی ضروری ہے، ایف بی آر حکام نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کے مطالبے پر ان شوگر ملوں کی فہرست بدھ کوکمیٹی کو فراہم کر دی جن کے خلاف ایف بی آر نے مبینہ طور پر ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ پر کارروائی کی اور ملوں کو سربمہر کیا اور چینی کوضبط کیاگیا ان ملوں نے اپنی پیداوار کم ظاہر کرنے کےلیے خفیہ کھانچہ لگایا جس پر 12سو میٹرک ٹن چینی ضبط کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید