• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل؛ پاکستان سٹیل ملز کیخلاف مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(کامرس پور ٹر ) کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان سٹیل ملز کے خلاف مسابقتی کمیشن کے اس فیصلے کو برقرار رکھا تاہم ٹربیونل نے جرمانے کی رقم اڑھائی کروڑ روپے سے کم کر کے 50لاکھ روپے کر دی۔ کمپٹیشن کمیشن نے پاکستان سٹیل ملز کو غیرمسابقتی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے خلاف سٹیل ملز نے اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا ۔ ٹربیونل نے سٹیل ملز کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے کمیشن کے جرمانے کے فیصلے کو درست قرار دیا، تاہم ٹربیونل نے سٹیل ملز کے قلیل مدت تک غیرمسابقتی سرگرمی میں ملوث رہنے کے پیش نظر نرمی برتتے ہوئے جرمانے کی رقم کم کرکے 50لاکھ روپے کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید