• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، امریکہ، برطانیہ، یورپ سے سکھ یاتریوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے احکامات

لاہور(آصف محمود بٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے کینیڈا، امریکہ برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سےکرتار پور زیارت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کا ڈیٹا مرتب کرنےکے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے جس طرح صوبے بھر میں رہائش پذیر یا وزٹ کی غرض سے آنے والے چینی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ان کا ڈیٹا اور ان کی نقل و حرکت کی تفصیلات مرتب کی جاتی ہیں اسی طرح بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں آمد اور نقل و حرکت کاڈیٹا بھی مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ نارروال کے ساتھ شئیر کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے سکھ زائرین کے لئے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی جائیگی ۔
اہم خبریں سے مزید