• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہوگا، شرح کم لیکن ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ اولین ترجیح، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہوگا، شرح کم لیکن ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ اولین ترجیح، ایف بی آر کو ڈیجیٹائز یشن کیلئے وسائل مہیا،ٹیکس چوروں ،نادہندگان اور معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کرینگے، ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے ، حکومت ایف بی آر کی انسانی وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹائز یشن کے لئے تمام وسائل مہیا کریگی ، ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان اور ا ن کی معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کر کے چھوڑیں گے ،بجٹ میں اشرافیہ پر ٹیکس جبکہ غریب اور متوسط طبقہ پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارتوں اور محکموں کےسربراہان کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم خود استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید