• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ اور مراکز قائم کرنےکی کوشش ناکام

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ اور مراکز قائم کرنےکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ۔کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے،سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی۔ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا آغاز، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے تنظیم کا انتہائی خطرناک اور مطلوب دہشت گرد کمانڈر جو شوری ٰکا اہم کارکن بھی ہے بلوچستان پہنچ گیا ہے اور یہاں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کر نے کی کوشش کر رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کیا ۔
اہم خبریں سے مزید