• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل نہ کرنے دینے پر ویجی لنس افسر پر گھر واپسی پر تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاریامتحانات کے گیارہویں روز مہران ڈگری کالج فیڈرل بی ایریا کے ویجی لینس افسر کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا جب انہیں امتحانی مرکز سے گھر واپس جاتے ہوئے تین نامعلوم افراد نے اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا کہ انہیں نقل کیوں نہیں کرنے دی گئی، یاد رہے اس سے قبل بھی اسی ویجی لینس افسر کو کچھ مشکوک لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن فوری طور پر پولیس کے پہنچنے کے باعث فرارہوگئے تھے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے امتحانی عملے کے تحفظ کیلئے ایک مرتبہ پھر اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ امتحانات کے پرامن انعقاد کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید