• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینجھر جھیل پر تیرتے 550 میگا واٹ شمسی توانائی منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی)اسٹاف رپورٹر) محکمہ توانائی سندھ اور گو انرجی پرائیوٹ لمیٹڈکے درمیان کینجھر جھیل پر تیرتے550میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط، وزیر توانائی سندھ سید ناصرحسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ گو انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ یہ منصوبہ ایس ٹی ڈی سی، محکمہ توانائی سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے تعاون سے بنارہی ہے ایس ٹی ڈی سی کینجھر جھیل پاور پروجیکٹ K الیکٹرک گرڈ اسٹیشن دھابیجی کراچی تک تقریباً 60کلومیٹر کی 220kv ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی اس موقع پر سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان، سی ای او ،ایس ٹی ڈی سی سلیم شیخ، سی ای او گو گرین عمار علی طلعت اور Kالیکٹرک کے ڈائریکٹر حارث صدیقی بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید