• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین امن کانفرنس، چین کے بعد پاکستان کا بھی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)چین کے بعد پاکستان نے بھی یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ15اور 16جون کو یوکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم پاکستان اپنی کچھ مصروفیت کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان خطوط کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا ہمیشہ سے قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز کی جانب سے نریندرمودی کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر ٹوئٹ کے ذریعے مبارک باد دی جا چکی ہے۔ حکومت کے لیے رسمی طور پر ضروری ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے ملک کے حکمران کو منتخب ہونے پر مبارک باد دے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پاکستان کو 15اور 16جون کو یوکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی ہے تاہم پاکستان اپنی کچھ مصروفیت کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ پاکستان دنیا میں قیام امن کے لیے سب سے آگے ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ ہم نے متعدد باربتایا ہے کہ دہشت گردی سے خطرہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید