• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈی ہٹانے، کھیل کا میدان اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی ایریا میں کھیل کے میدان سے مویشی منڈی ہٹانے اور اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے کے ایم سی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو کھیل کا میدان اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف بی ایریا بلاک 19 میں مویشی منڈی کے ٹھیکدار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پلے گراؤنڈ میں مویشی منڈی لگانے کی اجازت دینے پر چیف جسٹس ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ پر برہم ہوگئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پلے گراؤنڈ کا ستیاناس کردیا ہے، ڈی سی سینٹرل نے کہا کہ کے ایم سی کی مشاورت سے افغان گراؤنڈ ایف بی ایریا میں مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی تھی، علاقہ مکینوں نے بھی عید کی نماز ادا کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، مویشی منڈی ختم کردی گئی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ناظر رپورٹ کے مطابق مویشی منڈی موجود ہے، عدالت نے پلے گراؤنڈ سے فوری مویشی منڈی ہٹانے کے ایم سی کو مویشی منڈی کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا حکم دیدیا اور ٹھیکدار کو 7 یوم میں آکشن کے پیسے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید