وفاقی حکومت کی جانب سے دو روز قبل پیش کیے گئے بجٹ پر تاحال سوشل میڈیا پر دیگر حلقوں میں بحث جاری ہے جس پر ہر عام و خاص اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہے۔
ایسے میں معروف اداکار و پروڈیوسر نے بھی بجٹ پر اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کیا ہے۔
نبیل ظفر نے بجٹ اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’عوام پر ٹیکس لگانے سے قبل اپنی مراعات ختم کرو، اپنے پروٹوکول اور عیاشیاں ختم کرو۔‘
نبیل ظفر نے بجٹ کو اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر مزید لکھا ہے کہ ’نان فائلر کو سبزی کے ساتھ مفت دھنیہ نہیں ملے گا۔‘
دوسری اسٹوری میں نبیل ظفر نے لکھا ’نان فائلر کو ہر دو گھنٹے بعد چپیڑیں مارنے کا حکم، بجٹ 2024۔‘