کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا حکومت بجٹ پاس کرانے کیلئے اتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے مطلب کی چیزیں منوانے کے بعد آسانی سے بجٹ پاس کروادے گی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کر کے مہنگائی میں اس کی تنخواہ کم کردی گئی ہے، اس سسٹم کی اصل بینیفشری پیپلز پارٹی ہے۔پروگرام میں تجزیہ کار ارشادبھٹی ،محمل سرفراز ،عمر چیمہ اور مظہر عباس نے اظہار خیال کیا۔