• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے آگاہی واک

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی، وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی قیادت میں رجسٹرار محمد آصف نواز، ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر آصف فاروق، ڈاکٹر فرخ بیگ، ڈاکٹر نادر نقاش، ڈاکٹر فواد ظفر، ڈاکٹر جنید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبا نے شرکت کی،اس موقع پر ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ نے کہا کہ اگر ہم صفائی کا خیال رکھیں گے تو نہ صرف ڈینگی بلکہ مچھروں سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے، طلباء و طالبات میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔
ملتان سے مزید