• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں 3 روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا مہم کے دوران گھر گھر مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد اور ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نصیر احمد ہراج بھی موجود تھے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو قطرے پلائے اور تحائف و کھلونے بھی تقسیم کئے۔
ملتان سے مزید