• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کا آپریشن جاری،64 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے پکڑ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں رینجرز، پولیس فورس اور میپکو ٹیموں کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ،جوائنٹ آپریشن مخدوم پور کبیر والا، مدینہ ٹاؤن بوریوالا، بغداد بہاولپوراور میاں والی قریشیاں خانپور میں کئے گئے۔کاروائیوں میں 64 بجلی چوروں کو مختلف طریقوں سے چوری کرتے ہوئے پکڑا۔29 لاکھ روپے سے زائد واجب الادا بجلی بل موقع پر ریکور کر لئے گئے۔ایک کروڑ75 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر20 زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کئے گئے۔ ڈیفالٹرز کے ٹرانسفارمرز، میٹرز اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والے 1000 میٹر ایل ٹی کنڈکٹر اور پی وی سی بھی اتار لی گئی۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید