• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک سسٹم درہم برہم ،کینٹ ایریا مسائلستان بنا ہوا ہے، مرکزی انجمن تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ کے مرکزی عہدہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر محمود علی نے کہا کہ ملتان کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ٹریفک سسٹم درہم برہم ہونے کے باعث مسائلستان بنا ہوا ہے کینٹ میں پارکنگ کیلئے مخصوص ایرہا میں بھی ٹریفک لفٹرز شہریوں کو اذیت مبتلا اور ہتک آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہیں جوکہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔ مرکزی صدرملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، ملک عامر اعوان اور کلب عابدخان ، اعجاز کریم، راناشاہداحمد ، شیخ محمد شفیق، اخترحسین، خواجہ دلشاد احمد ، باسط توقیر انصاری ، سیدقاسم شاہ ، نجف قریشی شریک تھے۔
ملتان سے مزید