• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کا خانیوال میں کریک ڈاؤن200 لٹر آئل تلف،45 ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خانیوال میں کریک ڈاؤن، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سویٹس کنفیکشنری یونٹ اور پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن کی، 200 لٹر رینسڈ آئل، 50لٹر بدبودار شوگر سیرپ اور 25 کلو ناقابل سراغ پاؤڈر تلف، فوڈ بزنس مالکان کو 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،تفصیلات کے مطابق کارروائیاں جناح ٹاؤن میاں چنوں اور ریلوے کالونی خانیوال میں کی گئیں۔خوراک میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے کرنے، نان لیبل پاؤڈر برآمد ہونے پر بیکری کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔ کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا بدبودار شوگر سیرپ بھی برآمد کیا گیا۔ پاپڑ کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال، فوڈ آئٹمز کی گندے فرش پر سٹوریج ہونے پر پاپڑ فیکٹری کو جرمانہ عائد کیاگیا۔
ملتان سے مزید