• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،23مقدمات درج کر لیے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے مصباح اللہ کے گھر پولیس وردی میں ملبوس چھ ڈاکووں نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ صدر کے علاقے دانیال کا ملزمان موبائل چھین کر فرار،تھانہ نیوملتان کے علاقے ذیشان سعید کو موبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے امتیازحسین سے نامعلوم مسلح ملزمان نقدی38ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نذیر احمد سے نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 65ہزار چھین کر لے گئے ،عبدالشکور سے دو ملزمان نے45ہزار چھین لیا جبکہ شہزاد اکرم ، اللہ بخش ، اللہ رکھا ، اشفاق احمد ، محمد شہزاد ، محمد اکرم ، سید اطہر رشید ،ضیا الرحمن ، بلال حیدر ، عبدالعزیز ،علی احمد ، ساجد ، عقیل ،زاہد اور ابراہیم کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید