• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مناہل شہید میموریل شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی،گرین یوتھ موومنٹ کلب اور ڈائریکٹوریٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام مناہل شہید میموریل شجرکاری مہم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کیا۔شجرکاری مہم میں پی ایچ اے ملتان اور او جی ڈی ایل سی ایل کے تعاون سے 200 سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔شجرکاری مہم کے اختتام پر مناہل شہید کے لیے وائس چانسلر نے خصوصی دعا کروائی۔اس موقع پر ڈاکٹر گلزار اختر،ڈاکٹر عابد حسین،(صدر پی ایل ایس)شاہ زین ہاشمی،محمد حنظلہ،جنرل سیکرٹری کمیل رضا اور ان کی دیگر ٹیم موجود تھی ۔
ملتان سے مزید