• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائنز ملتان میں لیڈی پولیس اہلکاروں کیلئے اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس لائنز ملتان میں لیڈی پولیس اہلکاروں کے لیے اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور انہیں ہنگامی حالات میں بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہےکورس میں لیڈی اہلکاروں کو عملی تربیت دی جا رہی ہے جس میں ہنگامہ آرائی اور احتجاجی صورتحال میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، مظاہرین کو کنٹرول کرنے، ہجوم کو منتشر کرنے اور حفاظتی تدابیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ جدید تکنیکی آلات کا استعمال اور خصوصی حکمت عملیوں سے لیڈی اہلکاروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ امن و امان کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔یہ تربیتی کورس ملتان پولیس کی جانب سے خواتین اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے جس سے لیڈی پولیس فورس کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے مزید تیار کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید