• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں کے الزام میں14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے الزام میں14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے سامان آتش بازی فروخت کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ممتاز آباد پولیس نے ملزم اسماعیل سے 1120گرام چرس ،ملزم ارشد سے20لیٹر شراب،شاہ شمس پولیس نے ملزم ابوبکر سے30لیٹر،ملزم جاوید سے30لیٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم جمشید سے560گرام چرس ،مظفرآباد پولیس نے ملزم عزیز سے1100گرام چرس ،چہلیک پولیس نے ملزمان عمران ڈینیل،محبوب مسیح سےولایتی شراب کی بوتلیں،جلیل آباد پولیس نے ملزم ذیشان فرید سے1020گرام چرس ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم پیر بخش سے30لیٹر ،ملزم ارشد سے10لیٹر شراب،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عبدالغفار سے 1040گرام چرس برآمد کرلی۔شاہ رکن عالم پولیس نے 15پر جھوٹی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بوگس چیک دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے مضر صحت چھالیہ اور پیکنگ سیل قبضہ میں رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔الپہ پولیس نے شہری کو زہر دیکر قتل کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سرچ آپریشن 6500گرام چرس برآمد کرلی چار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ملتان سے مزید