• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم ادائیگی پر سپلائی رکنے سے نشتر ہسپتال میں ادویات کا بحران شدت اختیار گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرنے لگا آوڑ ڈور سمیت ان ڈور وارڈز میں بھی بیشتر ضروری ادویات ختم ،ادویات سپلائی کرنے والی فرمیں سابقہ ادائیگیاں ناں ہونے پر پریشان ادویات کی سپلائی روک دی ایم ایس نشتر سب اچھا ہے کی رپورٹ دینے لگے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت نشتر ہسپتال ملتان میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور آوٹ ڈور وارڈ سمیت ان ڈور وارڈز میں بھی پین کلر،اینٹی بائیو ٹک ادویات ،گردہ مثانہ،ہیپاٹائٹس کی کچھ ادویات، سرجری، گائنی، میڈیسن،ناک کان گلہ،امراض سینہ،دماغی امراض،نیوروفزیشن کی ادویات ،آرتھو کی ادویات ختم ہیں اور جن مریضوں کے صحت سہولت کارڈ پر بھی آپریشن ہو رہے ہیں ان سے بھی کچھ سامان باہر سے منگوایا جاتا ہے،نشتر کے شعبہ آوٹ ڈور میں آئے مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ آوٹ ڈور فارمیسی میں ان کو ادویات ہی نہیں دی جاتی، پینا ڈول تک ان کو نہیں دی جا رہی اور ساری ادویات ان کو باہر سے خریدنا پڑ رہی ہیں اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان پر رحم کریں یا تو نشتر میں ادویات کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔
ملتان سے مزید