• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں کشمیر بلیک ڈے ریلی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی مین کشمیر بلیک ڈے بارے ریلی نکالی گئی، ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئر کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی،اس موقع پر انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کے کشمیر میں داخل ہونے کے بعد سے یہ دن کشمیر بلیک ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے،رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید ، فیکلٹی ممبران ،طالبات اور یونیورسٹی ملازمین نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید