• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی ملوک،دہرے قتل کے مرکزی ملزم سمیت 03 ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک نے 01 ہفتہ قبل بستی ملوک کے علاقے پل 7 فیض کے قریب میاں بیوی کے ہونے والے دہرے قتل کے مرکزی ملزم یونس سمیت 03 ملزمان کو گرفتار لیا، 18 اکتوبر کو محمد فیصل نے پولیس تھانہ بستی ملوک کو اطلاع دی کہ پل 7 فیض کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس کے بھائی عامر اور بھابی ساجدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے،گرفتار ملزمان میں یونس ولد ملک کالو ، غلام یاسین ولد جلال اور نوید شامل ہیں۔ گرفتار مرکزی ملزم یونس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ مقتولین کا داماد ہے اور دونوں میاں بیوی نے بیٹی کا فون پر نکاح کروایا تھا لیکن ساتھ نہیں بھیج رہے تھے اور بیٹی کو آئس کے نشے کا عادی بنایا ہوا تھا اور جسم فروشی کا دھندہ کرواتے تھے ۔
ملتان سے مزید