• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کے ہندو ملازمین کو دیوالی کی چھٹی،تنخواہیں بھی ادا کردی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہندو ملازمین و عملہ صفائی کو یکم نومبر کو دیوالی کی عام تعطیل دیدی گئی ہے ان کو ایڈوانس تنخواہیں بھی ادا کردی گئیں ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان عبدالرزاق ڈوگرنے دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین میں 2 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے چیک تقسیم کیے۔کمپنی سیکرٹری کبیر خان ،منیجر فنانس ساجد ریاض اور منیجر ایچ آر عقیل احمد بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید