کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کے مطابق کراچی بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب 79 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی اربن موبلیٹی یلو لائن پراجیکٹ کے لیے بجٹ میں 6 کروڑ 97 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کراچی اورنج لائن منصوبے پر آئندہ مالی سال 85 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔