• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی طرف امریکا کا جھکاؤ، اسٹرٹیجک عدم توازن بڑھا رہا ہے، مسعود خان

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف امریکہ کاجھکاؤ اسٹر ٹیجک عدم توازن بڑھا رہا ہے پاکستان امریکی صنعت کاروں کے لئے ایک بڑی منڈی ہے۔ ہمارے سینکڑوں ادارے مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسکالرز، پالیسی سازوں، قانون سازوں، کاروباری شخصیات اور پیشہ ور افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو فلاڈیلفیا کی ورلڈ افیئر کونسل میں ہوا۔ مسعود خان نے پاک امریکہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد پاک امریکہ تعلقات کی ازسر نو ترتیب، پاک بھارت تعلقات اور علاقائی استحکام جیسے معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقعوں کواجاگر کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ خصوصاً دونوں ممالک کے تعاون پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا افغانستان میں امریکی مشن کی ناکامی پر بسا اوقات پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے مگر ہم نے تعاون کیا اور مل کر دہشت گرد تنظیموں کی کمر توڑ دی۔
اہم خبریں سے مزید