• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹس کو کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی کا درجہ دینے کی ہدایات

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹس کو اپ گریڈ کرکے کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی کا درجہ دینے کی ہدایات دی ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ قوانین بنا کر ضروری اقدامات کیے جائیں اورانہیں اس سے آگاہ کیا جائے۔ جمعے کو اس ضمن وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے ایک اعلامیہ جاری ہوا جس میں سیکریٹری صحت کو مخاطب کیا گیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے سندھ کے رکن محمد اسماعیل جسکانی کی جانب سے ایک لیٹر موصول ہواہے جس میں تمام پیرامیڈیکل انسٹی ٹیوٹس کو کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی میں اپ گریڈ کرنے اور ان میں ایف ایس سی /ایچ ایس سی میڈیکل ٹیکنالوجی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے اس لئے اس حوالے سے فی الفور ضروری اقدامات کیے جائیں ۔
اہم خبریں سے مزید