• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا کے ایس ای-100انڈیکس پہلی بار77ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر واپس 77ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا جمعہ کو کاروبار میں تیزی کے باوجودکاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں 37.70فیصد کم رہا تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں 44ارب 70کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوا جمعہ کو کاروبار میں تیزی سے ایک موقع پر انڈیکس 77310پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو عبور بھی کرگیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید