• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناظم الامور کی سربراہی میں وفد کی مزار قائد پر حاضری

اسلام آباد (طاہر خلیل) اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور اینڈریو شوفر کی سربراہی میں وفد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور نے اپنے تین روزہ دورہ کراچی کے موقع پر سمندری سلامتی اور سرگرمیوں کی نگرانی کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ جبکہ درگاہ منگھو پیر میں مگرمچھوں کو کھانا کھلایا، مکلی کے تاریخی قبرستان اور بچیوں کے مدرسے کا دورہ کرتے ہوئے مذہبی رواداری کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تعاون سمیت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔
اہم خبریں سے مزید