• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے تاریخی اورعوام دوست بجٹ پیش کیا، شرجیل میمن

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات وٹرا نسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بجٹ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے نئے مالی سال کا تاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہےاس بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہےانہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے اس بجٹ میں کئی گاوں کو سولرائزیشن کرنے کے لیے پیسے رکھے گئے ہیں مزدوروں کے لئے کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہےمعاشی حالات کو دیکھتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کو فوکس کیا گیا ہےاس بجٹ میں خصوصی طور پر کراچی کے لئے منصوبے رکھے گئے ہیں حالیہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہےشرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں صحت کے سیکٹر میں ریکارڈ کام ہوئے ہیں ہاری کارڈ انقلابی اقدام ہےغریب خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے ہیں اس بجٹ میں سولر پروجیکٹ پر کام کیا جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید