• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو انکی عزت بڑھ جاتی، شاہد آفریدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر بابر اعظم ماضی میں اپنے کھلاڑیوں کیلئے اسٹینڈ لیتے اور کہتے کہ میں شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہوں تو میری اور دنیا کی نظر میں بابر اعظم کی عزت اور زیادہ بڑھ جاتی۔مسلسل ناکامی کے باوجود بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دی گئی، سلیکشن کمیٹی کو جواب دینا ہوگا کہ بابر اعظم کو پھر سے کپتان کیوں بنایا۔ بابر اعظم کو دوسری مرتبہ کپتانی واپس نہیں لینی چاہیے تھی۔کپتان اچھا ہوتو ہاری ہوئی ٹیم کو بھی جتوا دیتا ہے، بابر اعظم5،6ایونٹس میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں۔ہفتے کو ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت بورڈ سے کہنا چاہیے تھا کہ اگر آپ نے شاہین کو کپتان بنا ہی دیا تھا تو یہ بہت غلط طریقہ ہے کہ فوراً ہی اسے کپتانی سے ہٹادیا جائے۔اگر شاہین کی جگہ کسی کو بھی کپتان بنا کر ہٹا دیا جاتا تو اسے بُرا لگتا۔ کپتان کی کمزوری کی وجہ سے ٹیم میں گروپ بنتی ہےاور یہ ہی گروپنگ کسی بھی کپتان کو کمزور بنادیتی ہے، ان معاملات کی وجہ سے ٹیم میں کپتان کی عزت بھی کم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پریزنٹیشن میں کہتے ہیں بولروں نے اچھی بولنگ نہیں کی۔