• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیریان کیس، عمران خان نااہلی کی درخواست مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ٹیر یان کیس میں نا اہلی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دینے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ محمد ساجدنے ایڈووکیٹ رفعت حسین کی وساطت سے 82صفحات پر مشتمل اپیل میں عمران خان نیازی ، الیکشن کمیشن، اور وفاق کو سیکرٹری وزارت قانون وانصاف کے ذریعے فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کا نام ظاہر نہیں کیا اور جھوٹا بیانِ حلفی جمع کروایا، ٹیریان کی ولدیت کیلیفورنیا کی عدالت میں ثابت ہو چکی ہے، ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکیل کو دلائل مکمل کرنے کا موقع ہی نہیں دیا ،ہائیکورٹ کے 3رکنی بینچ نے اس سے قبل کیس کو سنا اور فیصلہ محفوظ کیا تھا ،تاہم اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا ۔
اہم خبریں سے مزید