• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دنوں میں بھی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، کمشنر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مجسٹریٹس کو فیلڈ میں سرگرم رکھا جائے، نان اور روٹی کی مقررہ نرخ پر دستیابی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو بتایا گیا کہ نان اور روٹی کے حوالے ڈویژن بھر میں کل 731 چھاپوں کے دوران 57 خلاف ورزیوں پر 153500 کا جرمانہ جبکہ 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ دیگر اشیاء ضروریہ کی پرائس کنٹرول کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے تحت ڈویژن بھر کل 7075 چھاپوں کے دوران 247 اور چارجنگ پر 847500 کا جرمانہ، 64 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔میرج ایکٹ کے تحت ون ڈش کے حوالے سے 88 چیکنگ پر دو خلاف ورزیوں پر 85000 جرمانہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید