• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدپر سکیورٹی انتظامات، 5 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں میں عید  کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کر لئے گئے۔  راولپنڈی پولیس کے 3ہزارکے قریب افسران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ضلع بھر کی 659مساجد،77 کھلے مقامات اور76 امام بارگاہوں پر سکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی جب کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے 700کے قریب افسران ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے متعین کئے گئے ہیں۔ عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں 21 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،جن پر 200 افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔دریں اثناءسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی عید الاضحٰی کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ ٹریفک پولیس کے 692 افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے،ون ویلنگ کی روک تھام، پارکوں اور سیاحتی مقام مری کیلئے بھی خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ مری کے داخلی واندرونی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس بھی قائم کی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس  نے  بھی عید الضحیٰ کے موقع پر  سکیورٹی انتظامات  کرلئے،عید قربان پر وفاقی دارالحکومت میں   2ہزار سے زیادہ  پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ عید کی شا پنگ کے لئے شا پنگ سینٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی ہے۔ فیصل مسجد میں بھی خصوصی نفری تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی  سید علی رضا نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ عید کوموقع پر اپنے گھروں کو چھوڑتے ہوئے مکمل لاک کریں،مقامی پولیس کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔
اسلام آباد سے مزید