• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے بعدوفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایہ میں 5 فی صد کمی کردی گئی۔ فیصلہ چئیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی کے صدر کبیر احمد کیانی اوردیگر عہدیداروں کے اجلاس میں کیا گیا ۔اس حوالے سےضلعی انتظامیہ کی جانب سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ5 فیصد کمی کا اطلاق اسلام آباد کے مجموعی طور پر 23 روٹس پر کیا جائے گا،4کلومیٹر تک کاکرایہ 33روپے سے کم کرکے 30روپے ،4سے 8 کلو میٹر کاکرایہ 40روپے سے کم کرکے 35 روپے ،8سے 14کلومیٹر کاکرایہ 50روپے سے کم کرکے 45روپے ،14سے 22کلومیٹر تک سفر کاکرایہ 65روپے سے کم کرکے 60روپے ،22سے 30کلومیٹر تک فاصلے کاکرایہ 70روپے سے کم کرکے 65روپے اور 30کلومیٹر سے زیادہ کاکرایہ 90روپے سے کم کرکے 85روپے مقرر کردیاگیا ۔
اسلام آباد سے مزید