• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا قتل قابل مذمت،ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید انتظار مہدی نقوی، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد ظفر اور دیگر عہدیداروں نے اٹک بار کے سینئر وکیل اور ممبر پنجاب بار کونسل ملک اسرار اور ذوالفقار مرزا ایڈووکیٹ کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کیلئے ملک اسرار کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وکلاء رہنمائوں نے مرحومین کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔
اسلام آباد سے مزید