• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشیں کھلے عام پھینکنے سے گریز کیا جائے، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس مشکل ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے شہریوں کا تعاون درکار ہے۔ شہری آلائشیں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز میں ڈال کر کوڑادان میں ڈالیں یا ہمارے ورکرز کے حوالے کریں۔ آلائشوں کو کہیں بھی کھلے عام پھینکنے سے گریز کریں، ہیلپ لائن 1139، کلین راولپنڈی ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایات درج کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ڈبلیو ایم سی بی او ڈی ممبران ایم پی ایز راجہ حنیف اور ضیاء اللہ شاہ،سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے اضافی فرائض سونپ دیئے ہیں۔3832ورکرز عید سے ایک دن قبل سے لیکر تیسر ے دن تک 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں راولپنڈی، مری، ٹیکسلا، کہوٹہ، کلر سیداں اور گوجرخان میں صفائی کے فرائض سرانجام دینگے، آلائشوں کیلئے ڈھائی لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز فراہم کئے جارہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید