• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر عون عباس کی جانب سے جاری پی ٹی آئی کے ضلعی عہدیداران کا نوٹیفکیشن مسترد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کا اجلاس ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس کے شرکانے سینیٹر عون عباس بپی کی جانب سے ضلعی تنظیم کے عہدے داروں کے نوٹیفکیشن کو مستر د کردیا، ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف نے خود چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو ضلع ملتان کا صدر نامزد کیا تھا، شرکا نے ضلعی تنظیمی نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں اور پورے جنوبی پنجاب میں عون عباس بپی کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی،اجلاس میں سینئر نائب صدر چوہدری ابرار حسین، نائب صدور رانا قاسم، ملک مرتضیٰ اٹھنگل، رانا شیرازاور جمیل گجر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید