• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیم کی فادرز ڈے کے موقع پر بادشاہ کے ساتھ فٹ بال کھیلتے تصویر شیئر

لندن (پی اے) پرنس آف ویلز ولیم نے فادرز ڈے کے موقع پر بادشاہ کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ 12جون 1984کو لی گئی تصویر میں ولیم اور چارلس کو ایک ساتھ کھیلتے دکھایا گیا ہے۔ ’’ہیپی فادرز ڈے پا‘‘ کی پوسٹ پر ولیم نے ذاتی طور پر دستخط کئے۔ اسی سال کے آخر میں ولیم کو ایک چھوٹا بھائی ملے گا، ڈیوک آف سسیکس کی پیدائش ستمبر میں ہوئی تھی۔ یہ میسج ہفتہ کو چارلس کی سالگرہ کی سرکاری تقریبات کے بعد آیا، جہاں پرنسس آف ویلز نے اس سال اپنی پہلی عوامی نمائش کی۔ روایتی ٹروپنگ دی کلر تقریب میں کینسر کی تشخیص کے بعد کیٹ اسپاٹ لائٹ میں اپنے پہلے دن کے دوران پر سکون نظر آئیں۔ بادشاہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کے ساتھ یہ غیر یقینی کی مدت کے بعد پورے خاندان کے لئے ایک غیر معمولی مشترکہ عوامی سفر تھا۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ایک گاڑی میں اس تقریب میں گئی جبکہ ولیم، شہزادی رائل اور ڈیوک آف ایڈنبرا گھوڑے پر سوار تھے۔ بادشاہ بھی ملکہ کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوئے، جو گزشتہ سال اپنی بیماری کی وجہ سے رخصت پر تھے۔ کیٹ اور شاہی خاندان کے ارکان نے اس وقت خوشی کا اظہار کیا، جب وہ پہلی بار دی مال میں دیکھے گئے۔ کیٹ اور چارلس دونوں نے اپنی بیماریوں کے بارے میں عوامی سطح پر جانے کے بعد عوام کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کیٹ نے کہا کہ وہ ان مہربان پیغامات سے متاثر ہو ئی ہیں، جنہوں نے ولیم اور مجھ میں فرق پیدا کر دیا تھا اور اس نے مشکل اوقات میں ہم دونوں کی مدد کی ہے۔

یورپ سے سے مزید