• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ اتوار کے روز دن بھر سورج آگ برساتا رہا اور دن بھر لو چلتی رہی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت 44ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سبی کا درجہ حرارت 48، جہلم، گوجرانولہ، ڈی آئی خان، جیکب آباد، بھکر، جوہر آباد 47، اٹک، بہاولنگر، نور پورتھل، حافظ آباد، لیہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، منگلا اور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم شام /رات راولپنڈی اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی /وسطی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عیدالاضحی کے دوسرے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشینگوئی کر رکھی ہے جو اگلے تین سے چار روز کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہے گی اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید