• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قربان ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے‘ ایچ ڈی پی

کوئٹہ (آن لائن) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ کے شہریوں، صوبے کی تمام اقوام، سیاسی قیادت و کارکنوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید قربان ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں معاشرے کے نادار، مساکین، غرباء، یتیموں، بیواؤں اور پسے ہوئے طبقات کو شامل کریں۔بیان میں کہا گیا کہ حالات نے ملک میں غربت کی شرح میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے اس وقت اچھے بھلے سفید پوش طبقے اپنا بھرم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ایسے حالات میں صاحب ثروت طبقے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نمود و نمائش کی بجائے حقیقی معنوں میں قربانی دیکر عید قربان کو بامعنی بنائیں۔ بیان میں پارٹی کارکنوں اور پوری ہزارہ قوم کو عید قربان کی مبارک باد دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید