• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں بہترین عوامی بجٹ پیش کیا جائے گا، زرک مندوخیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے عوام کے مسائل اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کی تشکیل کے لئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں ، وزیراعلیٰ کی سربراہی میں بہترین عوامی بجٹ پیش کیا جائے گا ۔یہ بات انہوں نے عید ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے کی تاریخ کا سب بہتر اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے جارہی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تیز تر اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں بالخصوص حلقہ پی بی 42 کے عوام نے جتنے مسائل کی نشاندہی کی ، بجٹ میں ان کے حل کے لئے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید