• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان موسیقاروں کی گرفتاری و پروفائلنگ بند کی جائے، اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے وفدنے ضلعی صدر ثناء اللہ کاکڑ کے سربراہی میں افغان ہنر مندوں(موسیقاروں) کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں افغان موسیقاروں کے مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی افغانستان میں نظام کے تبدیلی کے بعد تمام مکاتب فکر کے ساتھ افغان ہنرومندوں کیلئے اندرونی طور بدترین حالت سے دوچارہونے کے بعد اب پاکستان باالخصوص بلوچستان کوئٹہ میں مہاجرین کے نام پر مشکلات بڑھا دی گئی ہیں، آئے روز پولیس کے جانب مہاجرین کے نام پر موسیقاروں کی گرفتاری اور پروفائلنگ جاری ہے، ان گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کے وجہ سے موسیقار ہنرمند حضرات بدترین معاشی سماجی صورتحال سے دوچار ہیں، عوامی نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ ہنر اور فنون لطیفہ کی کوئی سرحد نہیں ہے،پارٹی ضلع کوئٹہ وزارت داخلہ، پولیس کے اعلیٰ افسران، یو این ایچ سی آر سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغان موسیقاروں کا فی الفور مہاجرین کے نام پر گرفتاری بند اور تمام مشکلات کا ازالہ کردیا جائے، وفد میں ضلع جنرل سیکرٹری حمزہ کاکڑ ،سنئیر نائب صدر حاجی شان عالم کاکڑ ،پریس سیکرٹری زین اللہ درانی اور آفس سیکرٹری ملک عبدالستار خلجی شریک تھے۔
کوئٹہ سے مزید